22 دسمبر 2015 - 11:42
عمان کی مدبرانہ پالیسیاں علاقے میں اس ملک کے مثبت کردار کا باعث بنیں: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے کی تبدیلیوں میں عمان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کی مدبرانہ پالیسیاں علاقے میں اس ملک کے موجودہ کردار کا سبب بنی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے کی تبدیلیوں میں عمان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کی مدبرانہ پالیسیاں علاقے میں اس ملک کے موجودہ کردار کا سبب بنی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں عمان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان میں تعلقات کو فروغ دینے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے راستہ ہموار ہے اور دونوں ممالک اس راستے پر اچھے قدم اٹھا سکتے ہیں۔

عمان کے نائب وزیر خارجہ علی بن احمد العیساوی نے بھی اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے جاری رکھنے پر تاکید کی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے کی تبدیلیوں میں عمان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کی مدبرانہ پالیسیاں علاقے میں اس ملک کے موجودہ کردار کا سبب بنی ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں عمان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان میں تعلقات کو فروغ دینے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے راستہ ہموار ہے اور دونوں ممالک اس راستے پر اچھے قدم اٹھا سکتے ہیں۔

عمان کے نائب وزیر خارجہ علی بن احمد العیساوی نے بھی اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے جاری رکھنے پر تاکید کی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔